رضا ربانی کا وزیراعظم کو خط، سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کی لائیو کوریج دکھانے کی درخواست
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعظم سے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی بھی براہ راست دکھانے کی درخواست کردی۔پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی براہ راست کوریج کے لیے آپ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط خوش آئند ہے لیکن یہ پریشان کن ہے کہ اس کوریج کے لیے سینیٹ کو شامل نہیں کیا گیا،رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی وفاق کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے لہذا تجویز کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی بھی لائیو کوریج کی جائے، ایسے اقدامات سے پارلیمنٹ کا وقار اور موثر ہونے میں اضافہ ہوگا۔
رضا ربانی