احسن اقبال سے سلوک نفرت اور عدم برداشت کی سیاست،فیصل کریم کنڈی 

 احسن اقبال سے سلوک نفرت اور عدم برداشت کی سیاست،فیصل کریم کنڈی 

  

 اسلا م آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال سے سلوک نفرت اور عدم برداشت کی سیاست ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان نے روضہ رسول کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عدم برداشت، شدت پسندی، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست عمران خان کی پہچان ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ایسے واقعات کی حوصلہ افزائی معاشرے کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست گالی،الزام تراشی اور دھمکی تک محدود ہے

فیصل کریم کنڈی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -