شیخ رشید نے شہباز گل  کے گالوں پر بوسہ لے لیا 

شیخ رشید نے شہباز گل  کے گالوں پر بوسہ لے لیا 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے شیخ رشید کے کان میں کچھ کہنے کی کوشش کی تو سابق وزیر داخلہ نے شہباز گل کے گالوں پر بوسہ لیا۔کہوٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اسٹیج پر بیٹھے شیخ رشید کے کان میں شہباز گل نے کچھ کہنے کی کوشش کی، جواب میں سابق وزیر داخلہ نے پیار سے ان کا بوسہ لے لیا، جس پر شہباز گل بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکے۔شہباز گل کے اتنا قریب آنے پر شیخ رشید نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا، گویا کہہ رہے ہوں، آج جمعہ ہے، آج کا وعدہ تھا۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ اول -