واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کیلئے  نئے فیچر پر کام شروع

  واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کیلئے  نئے فیچر پر کام شروع

  

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پیغام رسانی کی  مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔واٹس ایپ آئے دن صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے نت نئے فیچرز متعارف کراتا ہے تاہم اس بار ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ ورڑن کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب صارف واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر بھی میسج کو 'رپورٹ' کرسکیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ برس رپورٹ کا آپشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین نامناسب میسجز کو رپورٹ یعنی واٹس ایپ کو شکایت کرسکتے ہیں۔تاہم اب یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورڑن کے لیے جلد متعارف کرائی جائے گی، فی الحال ایپ اس پر تیاری کررہی ہے۔

واٹس ایپ

مزید :

صفحہ اول -