ملک میں سری لنکا والی صورتحال نہ ہونے کی وجہ عمران خان کی مدبرانہ سیاست، فوادچوہدری

ملک میں سری لنکا والی صورتحال نہ ہونے کی وجہ عمران خان کی مدبرانہ سیاست، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

           لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں سری لنکا والی صورتحال نہ ہونے کی وجہ تحریک انصاف اور عمران خان کی مدبرانہ سیاست ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے کیپشن پر فواد چودھری نے لکھاہے کہ سری لنکا کے عوام کیلئے ڈھیروں محبتیں اور دعائیں ہیں، خداان کی مشکلیں آسا ن کرے۔انہوں نے لکھا کہ اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے،آج یہ صورتحال یہاں نہیں تو واحد وجہ تحریک انصاف اور عمران خان کی ذمہ دارانہ اور مدبرانہ سیاست ہے، ہم ملک کو بحران سے نکالنے کی سیاست کر رہے ہیں، خدا پاکستان کے لوگوں کا حامی و مددگار ہو!آمین۔
فواد چودھری
 

مزید :

صفحہ اول -