باجوڑکے ذیادہ تر علاقوں   میں عید الاضحی منائی 

باجوڑکے ذیادہ تر علاقوں   میں عید الاضحی منائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑکے ذیادہ تر علاقوں میں عید الاضحی منائی گئی۔تحصیل خار میں سلفیانو مسجد، فرش جماعت اسلامی مدرسہ، قاضی ڈھیرئی، جار بانڈہ، مامینزو مسجد، تنگی،مانڑوگی مسجد، عنایت کلے مسجد، بائی چینہ مسجد میں عید الاضحی کی نمازادا کی گئی۔تحصیل سلارزئی کے ڈھیرکئی مسجد، موڑاگئی مسجد، پشت مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ تحصیل اتمانخیل کے بانڈہ گئی مسجد، مانوڈھیرئی، حیاتے مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔چارمنگ کے رائے مسجد،چنار، اصغر اور مانوگی میں نماز عید ادا کی گئی۔ تحصیل لوئی ماموند کے کٹکوٹ مسجد، غاخے،نختر،بکورو اور زرے میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔تحصیل وڑ ماموند کے شینکوٹی، تنڑے، عمرے، بیلوٹ اور دیگر علاقوں میں نماز عید ادا کی گئی۔تحصیل برنگ کے علاقوں اصیل ترغاؤ مسجد اورقرت کانڑے مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ تحصیل ناوگئی کے مدرسہ غلجوں، رحمانیہ مدرسہ اور چمرکنڈ میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔ نماز عید کے موقع پر مساجد اور عید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے باجوڑ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان نے خود سکیورٹی عمل کی نگرانی کی۔ نماز عید کے موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -