سیاحوں کی سکیورتی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:محمود خان

  سیاحوں کی سکیورتی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:محمود خان

  

        پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کو ہمہ وقت کھلا رکھنے کے خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں متعلقہ حکام کو سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلی محمود خان نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو سیاحوں کی سہولت کے لیے تمام مقامات پر بھر پور انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -