این اے 245 ضمنی الیکشن، فاروق ستار  کو تالے کا انتخابی نشان مل گیا

  این اے 245 ضمنی الیکشن، فاروق ستار  کو تالے کا انتخابی نشان مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے دو سو پینتالیس ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی،ضمنی انتخاب میں اٹھارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں موجود ہیں اور انہیں تالیکا نشان الاٹ کیا گیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معید انور، پی ایس پی کے حفیظ الدین بھی حتمی امیدواروں میں شامل ہیں۔این اے دو سو پینتالیس میں تحریک انصاف کے محمود مولوی امیدوار ہیں، مہاجر قومی موومنٹ، ٹی ایل پی اور پی پی امیدوار بھی میدان میں ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کی متحدہ پاکستان کی قیادت سے تمام معاملات پر طے پانے کے باوجود انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے۔
فاروق ستار