حکومت میں آنے کا فیصلہ سیاست نہیں ملک کو بچانے کی خاطر کیا:بلیغ الرحمان

 حکومت میں آنے کا فیصلہ سیاست نہیں ملک کو بچانے کی خاطر کیا:بلیغ الرحمان

  

       لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس لاہور میں سابق مئیر بہاولپورعقیل نجم ہاشمی کی قیادت میں یوتھ ونگ کے وفدنے ملاقات کی وفد نے گورنر پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد میں رانا راشد جاوید ایڈووکیٹ سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)، سابق بلدیاتی نمائندوں اور مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ و سوشل میڈیا ٹیم کے عہدیداران شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے انرجی بحران کا خاتمہ، تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے مسلم لیگ(ن) نے حکومت میں آنے کا فیصلہ سیاست نہیں بلکہ ملک کو بچانے کی خاطر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے کیے گئے فیصلوں کے اچھے نتائج ہوتے ہیں اور ملک کو معاشی سمیت دیگر بحرانوں سے جلد نکالیں گے مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے اقدامات کیے لیکن بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن)کے سابق دور حکومت میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو آگے نہیں بڑھایا گیا پاکستان مسلم لیگ(ن)اور اس کی قیادت نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو وہ عزت اور مقام دیا ہے جس کے مستحق ہیں   مسلم لیگ(ن)کے تمام کارکن اپنے قائدین محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ بطور چانسلر مختلف اپیلوں کو سننا اور لوگوں کو انصاف دینا اولین ترجیح ہے  بطور چانسلر اپیلیں آتی ہیں کئی اپیلیں ڈیڑھ ڈیڑھ سال سے التوا کا شکار تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سٹاف کو عیدالاضحی کے بعد اپیلوں کو نمٹانے سے متعلق رفتار کو ڈبل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔دریں اثنا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عید الا ضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید کے د ن خوشیوں کے دن ہیں  آئیے عہد کریں کہ ہم جذبہ ایثار و قربانی ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور مل کر ذاتی فروعی اختلافات کو پش پشت ڈال کر عظیم ترین اجتماعی سوچ و فکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن اور بالخصوص معاشرے کے پس ماندہ طبقوں کا خصوصی خیال رکھیں گے۔

گورنر پنجاب 

مزید :

کراچی صفحہ آخر -