حلیم عادل نے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی 

  حلیم عادل نے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی 

  

لاہور(این این آئی)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر قانونی طور پر حراست میں لینے پر ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست جمع کر اد ی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او گلبرگ اور ڈی ایس پی گلبرگ نے اسلحہ کے زور پر اغوا ء کیا،کمرے سے قیمتی اشیا ء نقد رقم اور کاغذات چھینے گئے  ساری کارروائی ایس پی وقار کھرل کے کہنے پر کی گئی۔ حلیم عادل شیخ نے درخواست بذریعہ کوریئر سروس بھجوا ئی حلیم عادل نے کہاہے کہ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا تو عدالت سے رجوع کروں گا۔

حلیم عادل

مزید :

کراچی صفحہ آخر -