بشریٰ، گوگی اور کپتان کا نیا پاکستان عذاب بن گیا تھا، پلوشہ خان 

بشریٰ، گوگی اور کپتان کا نیا پاکستان عذاب بن گیا تھا، پلوشہ خان 

  

 اسلام آباد (این این آئی)مرکزی رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بشریٰ، گوگی اور کپتان کا نیا پاکستان قوم کیلئے عذاب بن گیا تھا۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ بزدار بے نامی وزیراعلیٰ جبکہ گو گی وزیراعلیٰ تھی، جعلی خان دوبارہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرکے ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہ کرے۔ عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پیسے کے لالچی نے بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔

پلوشہ خان

مزید :

صفحہ آخر -