یو ٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈ ائزڈاشیاء کی قلت برقرار، عوام کو پریشانی کا سامنا
لاہور (آئی این پی) لاہورمیں یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیا ء کی قلت، شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کے بعد چینی اور آٹا بھی ختم ہوگیا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کے حصول کے لیے شہریوں کا شدید رش برقرار ہے انتظامیہ کے مطابق شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کے بعد چینی اور آٹا بھی ختم ہوگیا ہے۔انتظامیہ کا کہناتھا کہ چینی کے بعد گھی کا 700 سے ایک ہزار کلو کا کوٹا ختم ہوگیا جبکہ عید سے ایک روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا سپلائی ہی نہیں ہواانتظامیہ کے مطابق کل سے یوٹیلیٹی سٹورز عید کی چھٹیوں کیلئے بند ہو جائیں گے۔
یوٹیلیٹی سٹورز