پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے عیدالاضحی کے موقع پر سزاؤں میں 30یوم کی کمی کا اعلان 

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے عیدالاضحی کے موقع پر سزاؤں میں 30یوم کی کمی کا ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے عیدالاضحی کے موقع پر سزاؤں میں 30 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیدیوں کی سزاؤں میں کمی پاکستان پریزنز رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی جائے گی-دہشتگردی، منشیات، زنا ء اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام قیدیوں پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق ہو گا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سزاؤں میں کمی کے اعلان پر پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں اور ان کے ورثا ء نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اعلان 

مزید :

صفحہ آخر -