مولانا فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف آل شیخ سے ملاقات

 مولانا فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف آل شیخ سے ملاقات

  

منیٰ(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف آل شیخ سے ملاقات، جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور الشیخ عبدالطیف آل شیخ کی ملاقات منی میں ہوئی،  مولانا فضل الرحمان ان دنوں حج کیلئے سعودیہ عرب میں سعودی بادشاہ کے مہمان کے طور پر مقیم ہے،ملاقات میں مفتی ابرار احمد، مولانا راشد سومرو۔صاحبزادہ اسجد محمود، طارق بلوچ، نصیر مروت شامل تھے،ملاقات میں باہمی امور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے حج کے موقع پر مملکت سعودیہ کی جانب سے بہترین انتظامات پر مبارکباد دی۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -