پنجاب کے مختلف شہروں سے 6، ملیر کراچی سے 2دہشتگرد گرفتار 

پنجاب کے مختلف شہروں سے 6، ملیر کراچی سے 2دہشتگرد گرفتار 

  

 لاہور،کراچی(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 6 دہشتگرد جبکہ ملیرکراچی میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران2دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کے گرفتار دہشت گردوں میں واحد بھٹی، جمیل الرحمٰن، محمد عبداللہ، محسن خورشید، عمران خان اور کاشف علی شامل ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔دریں اثناء کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتارکیے، ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کر رہے تھے۔ترجمان ملیرپولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد محمد نعیم عرف عادل اور محمد شکیل عرف وقاص آپس میں بھائی ہیں، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گرنیڈ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گرد داعش پاکستان کے اہم کمانڈرز رضوان بروہی اور عدنان عرف عمار کے سالے ہیں۔

دہشتگرد گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -