میٹر وپولیٹن کارپوریشن: عارضی مویشی منڈیوں میں عملے کی ریکارڈ لوٹ مار 

میٹر وپولیٹن کارپوریشن: عارضی مویشی منڈیوں میں عملے کی ریکارڈ لوٹ مار 

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 لگائی جانے والی عارضی مویشی منڈیوں میں عملے کی ریکارڈ کرپشن سامنے آ گئی ہے۔ ایم او آر کی سرپرستی میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے نے ناردرن بائی پاس اور فاطمہ ٹاون میں عارضی سیل پوانٹس پر فری انیٹری کے باوجود فی جانور 500 سے ایک ہزار وصول کیے جبکہ میونسپل کارپوریشن ملتان کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں جانور فروخت کرنے والوں سے بھاری رقوم بٹورنے کی شکایات موصول ھوئی ہیں جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں چنگیاں بنا کر قربانی کے جانور خرید کر لانے والوں سے فی جانور 300 سے 1000 روپے جعلی پرچی پر وصول کر رہے ہیں۔ زرائع کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے زیر انتظام شہر کے دو مقامات فاطمہ جناح ٹاون وہاڑی روڈ اور بختاور امین ہسپتال کے سامنے نادران بائی پاس پر دو عارضی مویشی منڈیاں لگائی گئیں، جانوروں کی فری انیٹری کے باوجود ایم او آر ملک اشفاق کی سرپرستی میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ جن میں چیئرمین ایپکا ملک ارشد پہلوان سر فہرست ہے فی جانور 500 سے ایک ہزار وصول کرتا رہا جبکہ پارکنگ فری ھونے کے باوجود موٹر سیایکل 30 روپے اور گاڑی کا 50 روپے وصول کرنے کی شکایات موصول ھوئی ہیں جبکہ دونوں منڈیوں کے ٹھکیدار ابرار لودھی کی ایما پر عارضی مویشی منڈیوں میں کھانے پینے کی اشیا ڈبل قیمتوں پر فروخت ھوئی ہیں میونسپل کارپوریشن کا عملہ عید سے ایک روز قبل شہر کے مختلف علاقوں بائی پاس چوک بوسن روڈ چونگی نمبر نو تحصیل چوک بوسن روڈ ممتاز آباد نیو ملتان شاہ رکن عالم کالونی اندرون سمیت دیگر علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ چنگیاں بنا کر قربانی کے جانور خرید کر لانے والوں سے فی جانور 300 سے 1000 روپے جعلی پرچی پر وصول کر رہے ہیں۔ شکایات کے باوجود سی ای او میونسپل کارپوریشن ملتان چوہدری فرمائش نے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔ واضح رہے شہری حدود میں عارضی مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی آس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں قربانی کے جانور فروخت ھوتے رھے جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ھوئے بوسن روڈ بائی پاس پر گزشتہ دو روز رات کے وقت گھنٹوں ٹریفک جام رھی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس ضمن میں ایم او آر ملک اشفاق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں اگر کوئی اہلکار ایسا کرتا پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -