ملتان میں عید پر صفائی آپریشن،ٹیموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ 

ملتان میں عید پر صفائی آپریشن،ٹیموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ 

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)عیدقرباں پر صفائی آپریشن کو فول پروف بنانے کے لئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے گرینڈ عید صفائی آپریشن کی تین سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

کمپنی کے آپریشنل اور دیگر دیپارٹنمنٹ کے افسران کے ساتھ ساتھ اب ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی عید آپریشن کو مانیٹر کریں گے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو نے حکم نامہ جاری کردیاہے اور 15 افسران کو شہر کے مختلف سیکٹرز کی صفائی کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ  رانااخلاق احمد خان اندرون شہر کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ چیف آفیسر فرمائش علی شاہین مارکیٹ اور میونسپل آفیسر ملک اشفاق پاک گیٹ ایریا کو مانیٹر کریں گے۔اسی طرح ایڈیشنل کمشنر جنرل رضوان نذیر گلگشت، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر شمس آباد،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن پیراں غائب اور ڈی ڈی ماحولیات مصباح الحق چوک کمہاراں ایریا کو چیک کریں گے۔نائب تحصیلدار رانارضوان جناح پارک،ڈی ڈی سوشل ویلفئیر سلیم رضا انصاری چوک،سب رجسٹرار سٹی صاحبزادہ ظفر کو منظور آباد اور سب رجسٹرار کینٹ فاروق احمد کو قاسم پور ایریا کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ لینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ ٹمبر مارکیٹ، تحصیدار صدر غنی خان رنگیل پور اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامرافتخار ڈبل پھاٹک کے علاقہ کو مانیٹر کریں گے۔تمام افسران اپنے ایریا میں عید صفائی بارے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کریں گے۔کمشنر انجینئر عامرخٹک اور ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو بھی عید ایام میں فیلڈ میں کمپنی کارکردگی چیک کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -