خوفناک بیماری،مویشی منڈی میں شدید مندی،خریدار غائب

خوفناک بیماری،مویشی منڈی میں شدید مندی،خریدار غائب

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)قربانی  کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ،منڈی مویشاں سمیت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی عارضی بکر منڈیوں میں خریدار (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

غائب ہوگئے۔جانوروں کے بیوپاری خریداروں کی راہ تکنے لگے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز منڈی مویشیاں جسونت گڑھ سمیت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی عارضی بکر منڈیوں میں قربانی کے چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کے باعث سنت ابرہیمی کیلئے جانے والے خریدار جانور وں میں لمپی سکن اور بڑے جانوروں قیمتیں سن کر واپس لوٹ رہے ہیں جس کے باعث منڈیوں میں جانوروں کی فروخت کے حوالے سے شدید مندی کا رجحان پایا جاتا ہے خریداروں کے مطابق بیوپاری بکرے کا ریٹ 50ہزار سے زائد جبکہ تین من تک کے بڑے جانور کا ریٹ ایک لاکھ روپے سے زائد بتا رہے ہیں جس کے باعث ان کی خریداری کرنا ناممکن ہے تاہم دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی جاری لہر کے باعث سستے جانور فروخت کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔اس ضمن میں جانوروں کی خریداری نہ ہونے سے منڈیاں ویران ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔مذکورہ صورتحال کے پیش نظر آج منڈی میں مندی کا رجحان پائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -