ملتان،عیدپرشراب سپلائی کا منصوبہ فلاپ،3ملزم گرفتار

ملتان،عیدپرشراب سپلائی کا منصوبہ فلاپ،3ملزم گرفتار

  

ملتان(وقائع نگار)جوائنٹ ٹاسک ٹیم اور جلیل آباد پولیس نے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد امپورٹڈ(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی جن میں 700 ٹن پیک اور 70 بوتلیں امپورٹڈ شراب شامل ہیں پولیس نے 03 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم موقع سے فرار ہو گیا تفصیل کے مطابق سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی ہدایت پر ملتان پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان جاری ہے اسی حوالے سے جلیل آباد کے علاقے میں ڈی ایس پی کینٹ جام محمد سلیم اختر اور انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر خرم خان کی سربراہی میں شراب فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں جے ٹی ٹی، ایس ایچ او جلیل آباد محمد کلیم چوہان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر عباس اور تھانہ جلیل آباد کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے آپریشن کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 700 کین اور 70 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کر لی جبکہ 03 شراب فروشوں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں ارسلان علی ولد محمد اکرم، محمد شاہد ولد غلام رسول اور آفاق ولد محمد اکرم شامل ہیں جبکہ عمران پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس نے موقع سے ایک کار ہنڈا سٹی اور موٹر سائیکل 125 بھی قبضہ پولیس میں لے لیاملزمان کے خلاف تھانہ جلیل آباد میں مقدمات درج کر کے کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے برآمد ہونے والی شراب عیدالاضحی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی گرفتار ہونے والے شراب فروش ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے شہر میں شراب سپلائی کر رہے تھے جن کی گرفتاری سے شراب فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر کارروائی میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دی ہے اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے سی پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کر دیا گیا اور اس دھندے میں ملوث ہر شخص کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -