عید،بس اڈوں،ریلوے سٹیشنوں پرمسافروں کا سیلاب 

عید،بس اڈوں،ریلوے سٹیشنوں پرمسافروں کا سیلاب 

  

ملتان(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) عید ا لا ضحی کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ ہی پردیسیوں کی گھروں کو واپسی شروع بس اڈوں پر مسافروں کا سیلاب امڈ آیا،رش بڑھنے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کے باعث ٹرانسپورٹ کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا،معروف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے رش کے باعث ایڈوانس بکنگ بند کر دی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ناقص انتظامات اور ٹرانسپورٹ کی قلت کے باعث لوکل ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرائے بڑھا دیئے متعلقہ محکموں کی ناقص مانیٹرنگ کے باعث پردیسیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا۔عید کے موقع پر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تفصیل کے مطابق عیدالاضحی کی سرکاری چھٹیوں کے آغاز کے ساتھ ہی پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جنرل بس اسٹینڈ،ڈیرہ اڈا ودیگر ڈی کلاس بس اڈوں پر مسافروں کا سیلاب امڈ آیا ہے بس اڈوں پر رش بڑھنے کے باعث ٹرانسپورٹ کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔مسافروں کے رش اور پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت کے باعث معروف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے ایڈوانس بکنگ بند کر دی ہے جس کے باعث بین الصوبائی و بین الااضلائی روٹوں پر سفر کر نے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ناقص انتظامات اور ٹرانسپورٹ کی قلت کے باعث لوکل ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرائے بڑھا دیئے ہیں جبکہ متعلقہ محکموں کی ناقص مانیٹرنگ کے باعث پردیسیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر عید کے موقع پر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔اس ضمن میں متاثرہ افراد نے حکومتی ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال بارے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناء عید کی چھٹیوں کے باعث گھروں کو جانے والے ملازمین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سفر کے لیے ریلوے کا رخ کیا،جس سے ٹرینوں میں مسافروں کا رش غیر معمولی طور پربڑھ گیا،بڑی تعداد میں مسافر سیٹ اور ٹرین کے اندر جگہ نہ ملنے کے باعث چھت پر سوار ہوگئے،جس سے حادثات کا اندیشہ ہے، چنیوٹ میں ٹرین کی چھت سے گر کر 2 مسافر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پر چنیوٹ کے قریب غفور آباد کے مقام پر پیش آیا۔حکام کے مطابق عید کے رش کے باعث درجنوں مسافر ٹرین کی چھت پر سوار تھے، جب ٹرین چلی تو مسافر خود کو کنٹرول نہ کر سکے اور چھت سے نیچے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -