پی ٹی آئی،ق لیگ کا مہنگائی،لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

 پی ٹی آئی،ق لیگ کا مہنگائی،لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

  

ملتان،اڈاجھلارمدینہ،بارہ میل(سٹاف رپو رٹر،سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ق)،تحریک انصاف کی جانب سے لوڈ شیڈ نگ، مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف خانیوال روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق)لیبر ونگ پنجاب کے سنئیر نائب صدر و ترجمان ضلع رانا محمد حفیظ،تحریک انصاف کے رہنما مدثر اقبال کاظمی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے،اس حکومت نے لوڈ شیڈنگ، پیٹرولیم مصنوعات،آئل،گھی آٹا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو عید پر قربان کر دیا ہے عوام کے پاس کھانے کو روٹی نہیں ہے اور عید پر مہنگائی نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے،مسلم لیگ(ن)کا طرہ امتیاز ہے کہ عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنادو اور وہ اس پر عمل پیرا ہیں عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی 17جولائی کو ضمنی الیکشن میں پنجاب کی عوام ان کو شکست دے کر سبق سکھائیں گے اور ووٹ کی طاقت سے انکو شکست دیں گے او ر22جولائی کا سورج سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب کی نوید لے کر طلوع ہو گا انشااللہ وہ دوبارہ پنجاب کی خدمت کا سفر شروع کریں گے جیسا انہوں نے اپنے سابقہ دور میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، ریسیکو،برن یونٹ،صحافی کالونی ٹریفک وارڈن اور پیٹرولنگ جیسے منصوبے دیئے احتجاجی مظاہرہ میں،مہتاب عاصی،شیراز علیزئی مہر ناظم تڑگر، محمد ریاض، شاہد ہاشمی،شفاعت خان،ندیم،احمد علی، حسن علی، رانا اسامہ،عمر حفیظ،شارق حین،محمد حسین،نواب خان،فخر، حسنین،حسن سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری اس عید پر راجن پوری بکرے اور دواونٹ اللہ کی راہ میں قربان کریں گے۔علاوہ ازیں کبیروالا شہر میں گزشتہ کئی رو ز سے مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی بند ش کے خلاف گر می، حبس کے ستائے شہری احتجاجاََ صڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرین نے ملتان اسلام آبا د جھنگ سر گو دھا روڈ منی مو ٹر وے پر مختلف مقات پر ر کاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے بند کر دیں، مظاہرین نے الزام عائد کیا ناقص میٹریل کی بنا ء کر شہربھر میں نصب کئے جانے والے ٹرانسفارمر لو ڈ برداشت نہ کر نے پرب جل جانے کے جاری سلسلے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے جھنگ روڈ،ملتان روڈ، نیا لاری اڈا،مخدوم پورروڈڈ،محلہ اسلام آبا دم،اندرون شہررہائشی،کاروباری مرا کزمیں گزشتہ72گھنٹوں سے بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی پر شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اس دوران مظاہرین جن میں خواتین، بوڑھے اوربچے شامل تھے نے میپکوانتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اورجھو لیاں اٹھا اٹھا کر بدعائیں دیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -