جاوید ہاشمی،شاہ محمود،یوسف رضا گیلانی زین قریشی،علی حیدر گیلانی ملتان زرتاج گل، حافظ عبدالکریم، حنیف  پتافی ڈیرہ،ذوالفقار کھوسہ،دوست  محمد کھوسہ لاہور،اویس خان لغاری  اسلام آباد میں عید منانے کیلئے تیار

جاوید ہاشمی،شاہ محمود،یوسف رضا گیلانی زین قریشی،علی حیدر گیلانی ملتان ...

  

ملتان،ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر،خصوصی رپورٹر،بیورورپورٹ)سینئر سیا(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

ست دان مخدوم جاوید ہاشمی نماز عید 7-00بجے جامع مسجد دربار حضرت عبدالرشید حقانی پر اداکریں گے، پاکستان تحریک انصاف تحریک کے وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور مخدوم زادہ زین حسین قریشی عید نماز دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی پر 8-00بجے  ادا کریں گے، سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نماز عید 8-15 بجے دربار حضرت موسی پاک پر ادا کریں گی،صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی نماز عید موسی پاک دربار پر ادا کریں گے،سنیٹر رانا محمود الحسن نماز عید قاسم پور کالونی میں ادا کریں گے،سابق ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نماز عید 7-00بجے صلاح الدین پارک ڈیرہ اڈہ پر اداکریں گے، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک احمد ڈیہڑ نماز عید 7-00بجے اپنے آبائی علاقے دورانہ لنگانہ میں ادا کریں گے،ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نماز عید8-00 گاہ قادرپور راں میں اداکریں گے،ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نماز عید جامعی مسجد مدینہ اندون شہر میں 8-15پر اداکریں گے،ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری نماز عید شریف پورہ میں اداکریں گے،ممبر صوبائی اسمبلی وسیم بادو زئی نماز عید شاہی عید گاہ میں ادا کریں گے، سا بق وزیر ڈاکٹر اختر ملک نماز عید سیتل ماڑی  نزد نوبہار نہر میں ادا کریں گے، مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار پی پی 217سلما ن نعیم نماز عید الجیلان ٹاؤن سورج کنڈ میں اداکریں گے۔دریں اثناء کون کہاں عید منائے گا؟ ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے معاون وزیراعظم کے معاون خصوصی و سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم،سابق وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل،سابق مشیر صحت حنیف خان پتافی اورایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ڈیرہ غازیخان میں جبکہ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ علالت کے باعث لاہور اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ بھی لاہور میں جبکہ صوبائی وزیر بلدیات سردار اویس احمد خان لغاری اسلام آباد میں عید منائیں گے۔علاوہ ازیں صدر ہائیکورٹ بار ملتان میاں عادل مشتاق عیدالفطر کی نماز ملتان احسن کالونی میں ادا کرینگے، صدر ڈسٹرکٹ بار محمد وسیم خان بابر نماز عید مدنی مسجد گلشن مارکیٹ میں ادا کرینگے، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار محمد ارشد صابر میؤ عید نماز اپنے آبائی علاقے مٹوٹلی شجاع آباد میں ادا کرینگے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شیخ جمشید حیات نماز عید جامع مسجد رائل آرچرڈ میں ادا کرینگے۔سینیر قانون دان و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نماز عید لاہور میں ادا کرینگے۔رانا نوید چیئرمین ڈرگ کورٹ جامعہ الرحمان مسجد بی سی جی چوک پر عید نماز ادا کریں گے۔ سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون عید کی نماز اپنے آبائی علاقے کہروڑ پکا میں ادا کریں گے، چیئرمین ڈرگ کورٹ بہاولپور محمد ناظم خان عید نماز ملتان زکریا ٹان مسجد اللہ والی میں ادا کرینگے، ممبر پنجاب بار کونسل رانا اقبال نون عید کی نماز اپنے آبائی شہر کہروڑ پکا میں ادا کریں گے، صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق عید نماز گلگشت مسجد توحید میں ادا کریں گے، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری عید نماز علی پور اپنے آبائی گاں بستی فقیر شاہ میں ادا کرینگے، ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ عید نماز  ملتان بہادر پور میں ادا کرینگے۔ ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ عید نماز تھانہ چوک جامع مسجد میں ادا کرینگے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل پنجاب ضمیر حسین سنڈھل عید نماز آبائی علاقے ٹاٹے پور میں ادا کریں گے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بلال بٹ عید جامع مسجد رحمت کالونی ملتان میں ادا کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -