وزیر اعظم لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے  ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،احمد یار ہنجرا

وزیر اعظم لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے  ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،احمد یار ہنجرا

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرنوجوان سیاستدان ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ عیدقربان ہمیں ایثارقربانی اوراخوت ومحبت کا درس دیتی ہے،عید قربان کا اصل مقصد اپنے خالق و مالک کیلئیہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا ہے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا،سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام میں ہے، خوشحالی اور ترقی کی منزل حاصل کرنے کیلئے ہمیں پاکستان کو ایک ویلفیئر اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہد کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ عید قربان کا اصل مقصد اپنے خالق و مالک کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار رہناہے،ملک احمد یار ہنجرا نے مزید کہا کہ عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،ہنجرا خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے،ان کے دروازے پہلے کی طرح 24گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں جہاں بلا تفریق ہر آنے والوں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -