لوگوں  کی تکلیف دور کرنا ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہیے،اطہر محبوب

لوگوں  کی تکلیف دور کرنا ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہیے،اطہر محبوب

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)وائس چانسلر اسلا میہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اہل وطن، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عید قرباں ہے اور اس عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لیے کی تھی۔ زندگی کا مقصد صرف اپنے لیے جینا نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے تمام انسانوں کو خوشیاں پہنچانا، ان کی تکلیف دور کرنا ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہیے۔ اس وقت دنیا میں جو معاشی چیلنجز ہیں وہ ہمارے ملک کو بھی درپیش ہیں۔ وائس چانسلر نے تمام اہل وطن سے درخواست کی کہ عید کے اس موقع پرخود کو قربانی، ایثار، محبت اور حب الوطنی جیسے جذبات سے سرشار کریں اور مل جل کر ملک کو درپیش معاشی اور معاشرتی چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا اور آخرت میں سرخرو کرے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔دریں اثناء اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات میں قیادت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے تربیتی کورس منعقد کرائے جائیں گے۔یوتھ لیڈرز کو تربیت دینے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور حسن بشیر سربراہ، یوتھ امپیکٹ نے دستخط کئے۔اس موقع پر رضوان مجید، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اور ارتضیٰ نوازفیکلٹی ممبر، شہیر حسن رضوی، ڈاکٹر اظہر حسین، ڈائریکٹر، اسلامیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز، شعیب منظور فوکل پرسن موجودتھے۔معاہدے کی رو سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اعلیٰ صلاحیت والے طلباء کو مکمل اسکالرشپ فراہم کیے جائیں گے۔ یوتھ امپیکٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نوجوانوں کی سماجی قیادت اور امن سازی کی مہارتوں کی نشوونما کے لیے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔یوتھ امپیکٹ نوجوانوں کو ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے یوتھ امپیکٹ مینٹورز اور سابق طلباء کے ملک گیر نیٹ ورک سے مربوط کرے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -