ملتان،ڈاکوؤں کا عید سیزن،جگہ  جگہ ناکے، لوٹ مار،شہری خوفزدہ

ملتان،ڈاکوؤں کا عید سیزن،جگہ  جگہ ناکے، لوٹ مار،شہری خوفزدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ڈاکووں کی لوٹ مار جاری ہے۔شہر میں ڈکیتی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے شیرشاہ بائی پاس تسلیم عباس سے دو ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی 1 لاکھ 5 ہزار و موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے، خانیوال بس سٹیشن وہاڑی چوک محمد فلک سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی 12 ہزار و قیمتی موبائل چھین کر فرارہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے چاہ بوٹے والا تین ڈاکو نے شوکت سے گن پوائنٹ پر پندرہ ہزار سمیت موٹر سائیکل وموبائل چھین کر لے گئے،سیداں والی کھوئی فیض عام چوک رمضان سے تین مسلح ڈاکو نقدی51 ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے وزیر شاہ بشیر احمد کو دو ڈاکو موٹر سائیکل سے محروم کرگئے،تھانہ ممتازآباد کے علاقے جیل موڑ مشتاق خان سے دومسلح ڈاکو 1لاکھ7ہزار لوٹ کر فرارہوگئے جبکہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے بائی پاس ریاض سے تین ڈاکو نقدی 30ہزار چھین لیئے۔