سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ کامظفر گڑھ کا دورہ

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ کامظفر گڑھ کا دورہ

  

مظفرگڑھ(نیوزرپورٹر،سٹی رپورٹر)سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ناصر جمال ہوتیانہ ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سہیل ناصر،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان ڈاکٹر سبطین بھٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈی جی خان ڈاکٹر توصیف طاہر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد طارق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹا ک  ڈاکٹر طارق سعید چھجڑا  اور سیکشن آفیسر ڈاکٹر اقبال مشتاق  نے عید الاضحی کے موقع پر ضلع مظفرگڑھ میں قائم جانوروں کے  سیل پوائنٹس پر  محکمانہ اقدامات اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا۔انھوں نے ویٹرنری کیمپس پر سٹاف کی حاضری،ادویات کی فراہمی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہدایات دیں کہ جانوروں کو لمپی سکن ودیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور سیل پوائنٹس پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فروخت کے لیے لائے جانے والے جانور متعدی امراض سے مبرا ہوں۔سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب نے محکمانہ اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -