کانگو،نشتر سے تین مریض ڈسچارج

کانگو،نشتر سے تین مریض ڈسچارج

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں کانگو کے شبہ اور ڈینگی میں مبتلا(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 خانیوال کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین مریضوں امجد ذیشان اور زبیر کو صحت یاب ہونے پر گزشتہ روز نشتر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔مذکورہ تینوں مریض یکم جولائی کو نشتر ہسپتال میں علاج کے لیے لائے گئے تھے۔ ان میں ڈینگی اور کونگو وائرس کی علامات پائی گئی تھیں۔جبکہ نشتر ہسپتال ملتان میں ان کا ڈینگی کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ کانگو کے لیے خون کے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں بھیج دیے گئے ہیں۔نشتر ہسپتال ملتان انتظامیہ کے مطابق  مذکورہ مریضوں کو مکمل طور پر آئسولیشن میں رکھا گیا۔ سینئر ترین ڈاکٹرز کے زیر نگرانی علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کی گئیں اور مرض کے دوسرے لوگوں اور عملہ میں منتقل ہونے سے بچاو کے تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔اسکے علاوہ محکمہ صحت لاہور،  ملتان اور خانیوال کو بھی بروقت  ان کی اطلاعات دی گئیں تاکہ ان کے علاقے میں ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔جس پر متعلقہ محکموں نے فوری ردعمل کرتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کیے۔واضح رہے کانگو سے متعلق تینوں مریضوں کی رپورٹ این آئی ایچ اسلام آباد سے تاحال موصول نہیں ہوئی تاہم مریضوں کے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد رپورٹ پازیٹو آنے کا بھی ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور اب ان مریضوں سے مرض کسی دوسرے افراد کو منتقل ہونے کے بھی امکانات نہیں ہیں۔عید الاضحی کے مبارک موقع پر عوام الناس کو مکمل احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -