مسائل،بحران،پوری قوم کومتحدہونا پڑیگا، جلال الدین رومی
ملتان(سٹاف ر پو ر ٹر) عید قر با ن کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم آج کے دن اس طبقے کو یاد رکھیں۔جو پورا سال ان نعمتوں سے محروم رہتے ہیں۔
(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
کہ عید قر با ں کی اصل روح بھی یہی ہے کہ ہم غر یب و نادار اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کا خیال رکھیں۔ان خیا لا ت کا اظہار معروف صنعت کار خواجہ جلا ل الدین رومی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی جہاں صاحب حثیت افراد پر فرض ہے۔وہا ں اس قربانی کے حصے میں مستحق افراد کو یاد رکھنا بھی اس عبادت کا حصہ ہے۔ خاص طور پر عید الاضحی کے موقعہ پر گوشت کی تقسیم کے علاوہ پورا سال ایسے افراد کی خوشیوں و ضروریات کا خیال رکھنا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہیانھوں نے مزید کہا کہ یوں تو عید کا تہوار فرحت و مسرت سے عبارت ہے۔لیکن یہ عید رب کریم کا ایک عظیم عطیہ ہے جو ہم سے محض قربانی ہی نہیں بلکہ ذات کی قربانیوں کا تقاضاکرتی ہے۔ کہ اس وقت پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے۔کہ پوری دنیا کی بدلتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے ہمیں اپنے ذاتی تعصبات کی قربانی دیتے ہوئے پاکستان کے نام اکٹھا ہونا پڑے گا۔کہ یہی وقت کا تقاضا ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ پاکستان بھی مہنگائی کی زد میں ہے۔جس کی وجہ روس اور یوکرائن جنگ ہے۔جس سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔جس کی لپیٹ میں کئی ممالک کی معیشیتں آ رہی ہیں۔حکومت عوام کو ریلیف دینے اور معیشت سے بوجھ کم کرنے کے لیے اقدام کر رہی ہے۔تو ایسے میں پوری قوم کو اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہوگی۔ کہ یہ عید ہم سے قربانی مانگتی ہے۔خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور ہم یہ دعا کرتے ہیں اس عید کو پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے باعث رحمت بنائے۔اور سب کو اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔