تمام سیاسی پارٹیاں متحد،مسائل حل کرینگے،اویس لغاری 

تمام سیاسی پارٹیاں متحد،مسائل حل کرینگے،اویس لغاری 

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)سابق حکمرانو ں نے ملکی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر فراہم کرنے والوں نے چار سال کے دوران ایک(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 نوکری بھی نہ دی۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ صوبہ بھر میں کارگردگی کی بنا  پر کامیابی حاصل کرئے گی۔ بجٹ میں ڈیرہ غازی خان کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔ جن میں تعلیم وہیلتھ کو فوکس کیا گیا۔ کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری نے مختلف یونین کونسلوں کے چیرمین وائس چیرمین وکونسلرز ودیگرعمائدین سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ تمام سیاسی پارٹیاں متحدد ہیں۔ ہمارے اتحاد میں دراڑ کے خوب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بیس سیٹیں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہو نگے۔ بلدیاتی الیکشن کے قانون میں چیرمین کو بااخیتار بناتے ہوئے لاکھوں روپے کے فنڈذ کو خرچ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ جلد بلدیاتی الیکشن کے بل کو صوبائی اسمبلی میں پاس کراکے قانون کادرجہ دلاتے ہوئے نافذ کردیں گے۔ علاوہ ازیں مختلف مسائل کے حل کے لیے افسران بالاکو ہدایت جاری کی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -