مہنگائی،امپورٹڈ حکومت سے نجات ضروری،اورنگزیب کھچی 

مہنگائی،امپورٹڈ حکومت سے نجات ضروری،اورنگزیب کھچی 

  

میلسی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر اور میلسی سے مستعفی رکن قومی اسمبلی محمد اورنگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ  ملک اس وقت نازک حالات(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 سے گذر رہا ہے کیونکہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے قرضے کے حصول کے لیے اندھا دھند ہر سخت شرط مان رہی ہے جس سے غریب پس رہا ہے اس کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔اور وہ تعلیم۔صحت اور دیگر  ضروری معاملات میں سخت مہنگائی کے باعث خود کو بے دست وپا محسوس کر رہا ہے۔اور اسے ماسوائے نئے انتخابات کے کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام حقیقی آزادی کے لیے متحد ہوں اور عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کریں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ آج بھی وہی ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو گی۔ہم کسی ملک کے خلاف بھی نہیں اور کسی ملک کے غلام بھی نہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -