علاقائی ترقی،خوشحالی پر فوکس،سلمان نعیم،غفارڈوگر

       علاقائی ترقی،خوشحالی پر فوکس،سلمان نعیم،غفارڈوگر

  

ملتان(سٹی رپورٹر)حلقہ پی پی 217 ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں گزشتہ روز بستی معصوم شاہ 17کسی یوسی 53میں کارنر میٹنگ انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ایم این(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 اے ملک عبدالغفار ڈوگر سابق ایم پی اے چوہدری عبدالوحید آرائیں سابق مئیر ملتان میونسپل کارپوریشن چوہدری نوید الحق آرائیں آمیدوار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 217 شیخ سلمان نعیم نے خطاب کیا اس موقعہ پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت  کا اعلان کیا اور شیخ سلمان نعیم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ھوئے شرکا نے بستی معصوم شاہ یوسی 53 میں بنیادی ضروریات پینے کے صاف پانی کی فراہمی سیوریج بجلی کے مسائل  جبکہ بجلی اوور لوڈنگ کو کم کرنے کے لئے علاقے میں فوری طور پر دو بجلی کے ٹرانسفارمر لگانے کا وعدہ کیا آمیدوار صوبائی حلقہ شیخ سلمان نعیم اور دیگر مسلم لیگ رہنماں نے علاقے کے دیرینہ مطالبات جن میں بستی معصوم شاہ,قادرآباد, احمدآباد بجلی کے تمام ٹرانسفارمر اپ گریڈ علاقے میں سوئی گیس کی فوری فراہمی کا بھی اعلان کیا اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جس میں مہر عثمان سیال,ملک اقبال بھٹی,  سلیم  جٹ,عبدالمجید جٹ, سلیم سیفل جٹ, ملک اقبال بھٹی عبدالغفور انصاری, کاکا سیال,ملک عمران بھٹی,   اللہ رکھا سیال, محمد سہل جنجوعہ, محمد فیاض اعوان, محمد یونس کھوکھر, محمد اعجاز اعوان, محمد انیس انصاری, محمد وقاص انصاری,  سلمان انصاری,  رانجھا اعوان ,شہباز انصاری, محمد شاہد انصاری, محمد افضل انصاری,  عظیم انصاری, محمد خان,محمد شعبان بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا..اس موقعہ پر آمیدوار صوبائی حلقہ217پی پی شیخ سلمان نعیم,ملک عبدالغفار ڈوگر,, چوہدری عبدالوحید آرائیں,, اور دیگر مسلم لیگ ن رہنماں کی طرف سے کیے گییعلاقے کی ترقی خوشحالی کے لئے کیے گیے اعلانات اور وعدوں کا خیر مقدم کیا اور شیخ سلمان نعیم کی مکمل حماعت کا یقین دلایا اہل علاقہ نے کہا انشا اللہ 17 جولائی کو شیخ سلمان نعیم بھاری اکثریت سے کامیاب ھونگے بستی معصوم شاہ یوسی 53 مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ علاقہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ھو گا اہل علاقہ نے کامیابی کے بعد شیخ سلمان نعیم کی جانب سے کیے گیے وعدوں کی انشا اللہ تکمیل ھوگی اور یوسی 53 کے تمام بنیادی مسائل حل ھونگے..اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفور سابق کونسلر,امیر نواز,ملک فخر حیات بھٹی,یسن فوجی,منیر شہزاد چوغطہ,ریاض لوھار,صدیق سیال,اللہ دتہ جام, حق نواز سیال.فیاض دایا,الللہ دتہ عرف پنوں,اسلم اعوان اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -