ملتان،دولاشیں برآمد،نہر میں ڈوب کر8سالہ بچہ جاں بحق

ملتان،دولاشیں برآمد،نہر میں ڈوب کر8سالہ بچہ جاں بحق

  

ملتان(وقائع نگار)نہر میں بھینسوں کو نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے تفتیش کاعمل شروع کردیا۔تفصیل کے مطابق بستی قادرپورراں کارہائشی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

دلاور عباس ٹھوکر نواب پور نہر میں اپنی بھینسوں کو نہلارہاتھا کہ اچانک پانی کابہاو تیز ہونے کی وجہ سے بہہ کر گہرے پانی میں چلاگیا اور ڈوب گیا جسے مقامی لوگوں نے ریسکیوغوظہ خوروں کی مددسے نہر سے باہر نکالاجو جاں بحق ہوچکاتھا واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دلاور کی نعش کاغذی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی اور تفتیش کاعمل شروع کردیا۔دریں اثناء تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دولت گیٹ میٹروسٹیشن کے قریب 55سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد جس کی اطلاع پاکر پولیس نے قبضے میں لیکر سرد خانے منتقل کردی جبکہ تھانہ ممتازآباد کے علاقے ہیڈ نوبہار نہر کے پاس 32سالہ مردہ حالت میں پایاگیا جس کی اطلاع پاکر پولیس نے نعش قبضے میں لیں لی گئی پولیس کے مطابق ملنے والی دونوں نعشیں نشئیوں کی معلوم ہوئی جن کے جسم پر کوئی تشددوغیرہ کے نشانات نہ پائے اور نہ ہی شناخت ہوسکی تاہم دونوں نعشین نشترہسپتال کے سرد خانے منتقل کرنے کے بعد ورثاکی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -