ملکی حالات سنگین، ترقی کا سفرجام نئے الیکشن قوم کی آواز، شاہ محمود 

ملکی حالات سنگین، ترقی کا سفرجام نئے الیکشن قوم کی آواز، شاہ محمود 

  

 ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ضمنی انتخابات شفاف ہوئے تو تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی۔ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام پر مسلط کردیا گیا ہے۔ جس پر عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی بم گرایا اور شدید گرمی میں بجلی غائب کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا۔ عوام 17 جولائی کو بلے پر نشان لگا پر مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا بہتر جواب دیں گے۔ لوٹوں نے نہ صرف پارٹی سے غداری کی بلکہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ لوٹوں نے نظام کو نقصان پہنچایا۔عوام باشعور ہیں۔ لوٹوں کا جینا حرام کردیں گے۔ لوٹے اور منحرف اراکین منہ چھپا کر رات کے اندھیرے میں عوام کے پاس ووٹ مانگنے آتے ہیں۔عوام کا مینڈیٹ پر رات میں شب خون مارا گیا۔قوم سمجھدار ہو چکی ہے۔ عمران خان نے قوم کا شعور بیدار کیا۔ لوگ اپنے مینڈیٹ کی چوری پر چوروں کو چور نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے؟معصوم بچوں کا کیا قصور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی 217 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں یونین کونسل 45‘46 میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک میں سیاسی استحکام سے ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ غیر یقینی صورتحال میں نہ معیشت مضبوط ہو سکتی ہے۔ اور نہ ادارے۔ غیر یقینی صورتحال ختم کرنے اور سیاسی استحکام کیلئے فی الفور انتخابات قوم کی آواز ہیں۔ قوم صرف نئے انتخابات چاہتے ہیں۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں نئے انتخابات ہی بحرانوں او ر مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ سیاسی طور پر مستحکم‘ معیشت مضبوط‘ اداروں میں اصلاحات کا سفر جاری تھا۔ ایک سازش اور مداخلت کے تحت ملکی ترقی کا سفر روک کر غیر یقینی صورتحال پیدا کردی گئی۔ عوام بھی بے چین ہیں اور حکمران بھی۔ حکومت ن لیگ کے گلے کا پھندا بن چکی ہے۔ حکومت کے کچھ حلیف تماشا دیکھ رہے ہیں۔ عوام پی پی‘ ن لیگ سے پہلے متنفر تھے۔ چند ہفتوں کی کارکردگی کی بدولت عوام مزید متنفر ہو چکے ہیں۔ اگر کچھ عرصہ حکمران مزید اقتدار میں رہے تو ملکی حالات بہتری کی طرف جانے کی بجائے مزید بگڑجائیں گے۔ جس کی ذمہ داری 11 جماعتوں کی ہوگی۔ عمران خان ساڑھے تین سال پاکستان  میں حکمران رہے۔ ملکی معاملات ٹھیک چل رہے تھے۔ ان 11 جماعتوں پر مشتمل امپورٹڈ حکمرانوں نے تین ماہ میں ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھا دیا ہے اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے۔ ان تمام مسائل کا حل فوری طور پراسمبلیاں تحلیل اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ جتنی دیر یہ لوگ اقتدار پر بیٹھے ملک کو اتنا ہی نقصان پہنچے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ساڑھے تین سالوں میں ریلیف دیا۔ احساس پروگرام سمیت عوام کو بجلی اور مہنگائی سے نبرآزماء ہونے کیلئے عوام کو ریلیف دیا۔ حکومت نے مختلف مدوں میں کفائیت شعاری کی۔ اور جو کچھ بچت ہوئی وہ عوام کو ریلیف دینے میں خرچ کی۔ ان مسلط کردہ حکمرانوں نے تین ماہ میں عوام کوکیا ریلیف دیا۔ عوام کے گھرو ں میں فاقوں کی نوبت آگئی اور چولہے بھج گئے۔ سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان نے کہا پی پی‘ ن لیگ دونو ں جماعتوں نے ملک لوٹا اور بیرون ملک اکاؤنٹس کھولے۔ عمران خان وہ واحد قیادت ہیں جنہیں قوم اور آنے والی نسلوں کی فکر ہے۔ وہ اپنے لئے نہیں آنے والی نسلوں کیلئے سو چ رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی 217 سے تحریک انصاف کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے ہر فرد میں سیاسی شعور بیدار کیا۔ پی پی 217 کے ووٹر صحیح اور غلط کا فرق سمجھتے ہیں۔ 17 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر امپورٹڈ حکومت سے ملک کو نجات دلائیں۔انہوں نے کہا پی پی 217 کی عوام کا جوش و جذبہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف 17 جولائی کو عوام اپنے ووٹ سے ردعمل دیں گے۔ عمران خان بیانیہ گھر گھر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا میں عمران خان کا پیغام لیکرعوام کے پاس حاضر ہوا ہوں۔ اس بار نظریہ کو دیکھ کر اپنا ووٹ دے گا۔ 17 جولائی کو آپ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا اور مجھے یقین ہے کہ ہر باشعور ووٹر بلے پر ٹھپہ لگائے گا۔  انہوں نے کہا پی پی 217میں تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے مختص کیے گئے جن پر کام جاری ہے اور متعدد منصوبوں کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے‘ان میں مدنی چوک فلائی اوور کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ شاہ رکن عالم کالونی، گلشن مارکیٹ اور جمعہ بازار کو آپس میں لنک کرنے اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے مدنی فلائی اوور کی تعمیرنہایت ضروری تھی۔ یہ منصوبہ پی پی 217 کی عوام کے لئے تحفہ ہے جس کی کل لاگت 42 کروڑ ہے۔ہمارے مخالفین کہتے ہیں پی پی 217 میں کیا کام کروائے۔ پی پی 217 میں 5ارب کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا ہے اس پر کام جاری ہے۔ جو ہمارے مخالفین کو نظر نہیں آرہا۔عوام 17 جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر پی پی 217 کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ انہوں نے یونین کونسل 45 میں اشرف DC کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر رانا عبدالجبار، رانا سجاد، ملک رفیق، ملک اسلم، ممریز حمید، عثمان ظہور بہٹہ، ملک رستم، ملک احمد کمال، اختر بھٹہ اور دیگر شخصیات موجودتھیں۔ انہوں نے یونین کونسل 46 میں محمد نجف اور یونین کونسل 45 میں چوہدری ذوالفقار آرائیں کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ میں شرکت۔ اس موقع پر ابراہیم خان، ملک عدنان ڈوگر، اصف سلیم،  رانا عبدالجبار، قربان فاطمہ، ثاقب مہے اور دیگر شخصیات موجودتھے۔انہوں نے یونین کونسل 53 میں ملک بلال اعوان کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر ملک عدنان ڈوگر، ملک طارق آرائیں، صادق اعوان، ناصر اعوان، لیاقت چنگڑ اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -