بجلی کئی روز سے بند،شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر شہریوں   کا احتجاج،گاڑیوں کی طویل قطاریں 

بجلی کئی روز سے بند،شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر شہریوں   کا ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)شاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب موٹروے ایم فور قریبی آبادیوں میں پچھلے کئی روز سے لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ خواتین اور بچے لے کر موٹر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 وے پر آ گئے موٹروے کی دونوں سائیڈوں بند کر دیں سینکڑوں لوگ  موٹروے پر موجود رہے یاد رہے کہ ان لوگوں نے دو دن قبل وہاڑی روڈ کو بھی احتجاج کے لیے بند کیا تھا لیکن واپڈا حکام نے ان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے کے دو گھنٹے بعد لائٹ بحال کر دی جائے گی لیکن تاحال  ان کی لائٹ بحال نہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد نے موٹروے کو بند کر دیاایس پی موٹروے جاوید اقبال چدھڑ ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی واپڈا حکام نے مقامی افرادسے مذاکرات کیے تاکہ مسافروں جنہوں نے پاکستان کے طول و عرض میں سفر کرکے اپنے پیاروں کے ساتھ عید کرنی ہے انتہائی پریشانی کا شکار تھے کی پریشانی کا تدارک ہوسکے۔موٹروے پولیس نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ پنڈی بھٹیاں سکھر موٹروے اور سکھر لاہور جانے والے مسافر پریشانی سے بچنے کے لیے خانیوال شام کوٹ اور ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے متبادل راستہ اختیار کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -