وزیر اعظم سے اخترگوپانگ،ملک قسور لنگڑیال کی ملاقات

وزیر اعظم سے اخترگوپانگ،ملک قسور لنگڑیال کی ملاقات

  

ملتان(سٹی رپورٹر)وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حلقہ 272 کی امیدوارمسز زہرا باسط بخاری اورصوبائی حلقہ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 273 کے امیدوارسید سبطین رضا بخاری سمیت پنجاب بھرکے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ن کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، اداروں کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، مشکل ترین فیصلے کرکے ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے، اورجلد ہی عوام کو ریلیف پیکجزمیں مزید اضافہ کیا جائے گا، پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز اس وقت ریاست بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، جبکہ ایک شخص پاکستان کی معیشت کوبرباد کرکے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہا ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما وامیدوارصوبائی حلقہ 275 سرداراخترگوپانگ و امیدوارقومی حلقہ 178 ملک قسورلنگڑیال سے خصوصی ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سرداراخترگوپانگ جیسے متحرک اورفعال اورمخلص ساتھی مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں، تمام ضمنی انتخابات میں ایسے ہی بے لوث ساتھی پاکستان کی قومی سلامتی، معیشت اورعوامی فلاح وبہبود کیلئے شبانہ روز جدوجہد کررہے ہیں، عمران خان کی ناقص خارجہ ومعاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو تاریخ کے سب سے زیادہ شدید ترین بحرانوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کیلئے ہم اپنی سیاست کو پش پشت ڈالتے ہوئے ریاست کو بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز عالمی کساد بازاری اورمعاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے سرجوڑ کربیٹھے ہیں لیکن یہ واحد شخص ہے جواقتدارکی ہوس پوری کرنے کیلئے قومی سلامتی کے ادروں سمیت تمام اداروں پرحملہ آورہے، جس کے خطرناک نتائج نکل سکتیہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، مذہبی جماعتیں، تاجرتنظیمیں ودیگرتمام طبقات اس وقت پاکستان کو سیاسی ومعاشی استحکام کی طرف گامزن کئے ہوئے ہیں اورانشا اللہ چند ہفتوں میں ہم مہنگائی سمیت تمام بحرانوں پرمکمل قابوپالیں گے، انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر سنت ابراہیمی بھی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ اسلام، پاکستان اورخلق خدا کیلئے اپنا تن، من دھن قربان کردیں، پوری قوم کواس پرمسرت موقع پرہم دل کی گہرائیوں سے عید مبارک بھی دیتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ مشکل کے یہ لمحات بھی گزرجائیں گے ہم نے امیروں پرٹیکس لگا کرغریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی جوپالیسی اپنائی ہیاس پربھی تحریک انصاف والے عدالتوں میں چلے گئے ہیں، اگرپنجاب میں نوے لاکھ خاندانوں کو 100 یونٹ بجلی کا بل معاف کیا جارہا ہے تو اس پرتحریک انصاف والوں کو کیا تکلیف ہے، اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے سرداراخترگوپانگ اورملک قسورلنگڑیال کوہدایت کی کہ وہ صوبائی حلقہ 272 اور273 میں اپنی انتخابی مہم کومزید تیز کریں اورمسلم لیگ ن کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -