سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کاکارڈیالوجی ہسپتال کادورہ 

سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کاکارڈیالوجی ہسپتال کادورہ 

  

ملتان(وقائع نگار)سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے گزشتہ روز چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ٹان اسپتال آباد اور ایس بلاک نیو ملتان کا(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 دورہ کیا۔ہسپتالوں کی سروس ڈیلیوری اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔سکیرٹری نے چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ان ڈور فارمیسی، ریڈیالوجی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ہسپتال میں زیرعلاج مختلف مریضوں کی عیادت بھی کی۔ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔جبکہ ٹان اسپتال ممتاز آباد کے دورہ کے دوران لیڈی ڈاکٹر اقصی نجم اور نرس ثمرینہ شاہین غیر حاضر پایا۔ غیر حاضر اسٹاف کو عید کی چھٹیوں کے فوری بعد محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب میں جواب طلبی کے لیے بلا لیا۔ٹان اسپتال ممتاز آباد میں صفائی اور سروس ڈیلیوری کی ناقص صورتحال پر سیکرٹری کا ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے اور ہسپتال میں انتظامات بہتر کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ٹان ہسپتال ایس بلاک نیو ملتان کے دورہ کے دوران سیکرٹری نے مختلف مشینری اور ادویات کی دستیابی اور دیگر امور کو بھی چیک کیا۔لوگوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال  نے کہا ہے کہ کھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کے کی جائے۔سست اور غیر ذمہ دار میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف اپنا قبلہ درست کر لیں یا پھر ملازمت چھوڑ دیں۔لوگوں کو بہترین صحت عامہ کی ہمہ وقت فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -