شدید گرمی،حبس،بادلوں کی آنکھ مچولی،آج بارش کا امکان

 شدید گرمی،حبس،بادلوں کی آنکھ مچولی،آج بارش کا امکان

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ موسم گرم مرطوب ہونے سے شہری حبس سے ہلکان،بادل بارش برسانے کی بجائے آنکھ مچولی کا کھیل کھیلنے لگے۔تفصیل کے مطابق گرمی کے مہنیوں میں ساون کا مہینہ بارش کے حوالے سے مشہور سمجھا جاتا ہے مگرملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ساون کی آمد آمد ہے جس کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ موسم گرم مرطوب ہونے سے شدید حبس نے شہریوں کو بے حال کر کے رکھ دیا ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے جو بارش برسانے کی بجائے آتے جاتے دکھائی دیتے ہیں اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے جبکہ آج عید کے موقع پر بارش کا امکان ہے جو آئندہ 48گھنٹوں تک جاری رہیگا۔

مزید :

صفحہ اول -