حکومت کو معاشی بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا غلط،ایازصادق

حکومت کو معاشی بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا غلط،ایازصادق

  

بٹہ کوٹ،بارہ میل(نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر)عمران نیازی نے وزیر اعظم ہاؤس کا تقدس پامال کیا، نیب کو ذاتی انقام کے ادارے میں بدل دیا، طیبہ گل سیکنڈل ریاستے مسدینہ کے دعویداروں کے منہ پرتمانچا ہے،دودہ اور شہد کی نہریں بہانے کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مہنگائی کیدلدل میں دھکیلا عوام کی قسمت سے کھلواڑ کرنے والوں کو عوام کبھی معا ف نہیں کر ے گی    عمران نے سیاسی میدان میں اخلاقیات کا جنازہ نکالا، روائتی شرافت کی سیاست دفن کر کے رکھ دی نو جوان نسل کو سہانے خواب دکلھا کر ورغلایا جارہا ہے معاشی بحران کا اتحادی حکومت کو ذمہ دار ٹہرانا قطعی دست نہ ہے،عمران نیازی کا جلسوں میں بڑھکیں لگانا انکے خو فزدہ ہونے کی علامت ہے، پی ٹی آئی کواداروں کی تضحیک کی بجائے اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کی ضمنی انتخاب میں بدترین شکست لکھی جاچکی ہے،پی ٹی آئی کے ڈالے گند کی صفائی میں کچھ وقت در کا ر ہوگا، شہبا ز شریف عوامی ریلیف کے لئے کو شاں ہیں، ان خیالا ت کا اظہار،مسلم لیگ کے سینئرراہنمائسابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے گزشتہ شب رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین دیہڑ کے صاحبزادے ملک ابراہیم دیہڑ کی دعوت ولیمہ کے موقع پر پر پیپلز پارٹی کے صو بائی راہنمانے ٹکٹ ہولڈرPP204ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے در میان مکمل ہم آہنی اورقومی معاملات پر مکمل اتفاق پایا جارہا ہے قومی امو ر پر تمام معاملات پر فیصلے باہم مشاورت سے کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی آئی دور حکومت جمہپوریت کے نام پر آمریت کے بدترین فو ر کے طو ر پر یادرکھا جائیگا، جس میں نیب کے ذریعے لو گوں کو بد نام کرتے جیلوں میں ڈالا جاتا رہاانہوں نے کہا کہ طیبہ گل نامی خاتون کا کیس نیب کے نام نہاد انصاف کے منہ پر کھلا تمانچہ ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی اورمعاشی بحران عمران نیازی حکومت کے بدترین ناکامی کا ثبو ت ہے، انہوں نے کہا کہ شہبا ز شریف نے سیاسی ساکھ بچانے اور بزدلی کامطاہرہ کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کے ڈالے گند کا مقابلہ کرتے ہوئے جرآت مندانہ فیصلے لئے تاکہ ملک کو معاشی ترقی پر گامزن کیا جاسکے، انہوں نے کہاکہ جلسوں میں بڑھکیں مارنے کے سوا عمران نیازی کے پا س عوام کے سامنے چا ر سالہ کار دگی بیان کرنے کے لئے کوئی کارنامہ ہے ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست مقدر بن چکی ہے انشاء اللہ 22 جو لائی کے بعد بھی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبا ز ہی ہوں گے، اس موقع پرملک مسرت نوا ز دھرالہ،سر دار ساحل عبا س دھرالہ،مہررمضان چندا،قاری محمد اصغر راں، اظہر علی بھنگو بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -