ملک بھر میں سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری 

ملک بھر میں سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری 
ملک بھر میں سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں سنت ابراہیمیؑ کا سلسلہ جاری ہے ، صاحب حیثیت افراد اپنی اپنی اسطاعت کے مطابق دنبے ، بکرے ، گائے ، بیل اور اونٹ  راہ خدا میں قربان کرنے میں مصروف ہیں ۔

قربانی کرنے والے افراد کی جانب سے گوشت دوست ، عزیزوں اور مستحق محلے داروں کے گھروں میں بھیجا جا رہا ہے ، عید الاضحی وہ دن ہوتا ہے جب تقریبا ملک کے ہر گھر میں گوشت پکتا ہے ۔

 قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں، مہندی لگائے اور چوڑیاں ہاتھوں میں پہنے خواتین کا زیادہ تر وقت کچن اور عید پر آنے والے مہمانوں کی آو بھگت میں گزر رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -