ایدھی ایمبولینس کے ڈرائیور نے ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر فاؤنڈیشن کے لاکھوں روپے لوٹ لیے

ایدھی ایمبولینس کے ڈرائیور نے ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر فاؤنڈیشن کے لاکھوں ...
ایدھی ایمبولینس کے ڈرائیور نے ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر فاؤنڈیشن کے لاکھوں روپے لوٹ لیے

  

لاہور (ویب ڈیسک) ایدھی ایمبولینس سروس کے ڈرائیور نے ساتھیوں کےساتھ مل کر فاؤنڈیشن کے ہی لاکھوں روپے لوٹ لیے،  تاہم  پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے   فاؤنڈیشن کا کیش لوٹنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کولیکشن سینٹر کی رقم کو واپسی پر ساتھیوں کی مدد سے لوٹ کر فرار ہوگیا تھا جسے لیاقت آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو پکڑا اور قبضے سے چھینے گئے 43 لاکھ روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفت میں ہوں گے۔ایدھی فاونڈیشن انتظامیہ نے ملزم کی گرفتاری اور رقم برآمد کرنے پر لیاقت آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -