پٹرول کی قیمتیں کم رکھ کر سابق حکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا ، حمزہ شہباز

پٹرول کی قیمتیں کم رکھ کر سابق حکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا ، حمزہ شہباز
پٹرول کی قیمتیں کم رکھ کر سابق حکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا ، حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں کم رکھ کر سابق حکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا ، مشکلات کا سامنا ہے مگر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

لاہور میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ،   وزیراعظم جلد قوم کو خوشخبری دیں گے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ کمزور معاہدے کیے،  عوام کیساتھ جھوٹے وعدے کیے، ن لیگ کی حکومت 5.8گروتھ ریٹ چھوڑکرگئی تھی  ہم وہ فیصلےکیے جس کی سیاسی قیمت چکانا پڑتی ہے،فیصلہ عوام کریں گے کہ  کون خدمت اورکون سیاست چمکارہاہے، آج تک توشہ خانہ کاجواب نہیں دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  آج  لوڈشیڈنگ اورمہنگائی عروج پرہے، آٹا 160 روپےسستاکرکےعوام کومہیاکیا، قوم مہنگائی میں گھری ہے،معیشت کو سنبھالنا ہے،بنی گالا میں بیٹھے شخص کےاناکےمسائل ہیں ، وہ تو یہ بھی کہتاہےکہ ادارے تباہ ہوجائیں گے، جھوٹ بولنےکاجوآرٹ عمران خان کوآتا ہے،دنیا میں کسی کےپاس نہیں، پرویزالہٰی نےکہاحمزہ شہبازنےمیرےسرپرسریاماراہے، وہ کون سی دواہےجس سےایک رات میں بازوٹھیک ہوگیا؟ ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -