شنزو ابے کی آخری رسومات منگل کوادا کی جائیں گی، میت گھر پہنچادی گئی
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کے سابق وزیرا عظم شنزو ابے کی میت ٹوکیو میں ان کی رہائش گاہ پہنچا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق وزیراعظم کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی جائی گی جب کہ شنزو ابے کی پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر سیاہ لباس پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پولیس جاپان کے مغربی شہر نارا میں خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے والے شنزوابے کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے جس میں پولیس کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔