سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شہباز گل کا بوسہ لے لیا ، ویڈیو وائرل

سورس: Screengrab
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے شیخ رشید کے کان میں کچھ کہنے کی کوشش کی تو سابق وزیر داخلہ نے شہباز گل کے گالوں پر بوسہ لیا۔
کہوٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران سٹیج پر بیٹھے شیخ رشید کے کان میں شہباز گل نے کچھ کہنے کی کوشش کی، جواب میں سابق وزیر داخلہ نے پیار سے ان کا بوسہ لے لیا، جس پر شہباز گل بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ قریب آئے شہباز گل کو شیخ رشید کو دونوں ہاتھوں پکڑلیا جبکہ پی ٹی آئی رہنماء نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور پیچھے ہٹ کر منہ اوپر کرلیا۔
کل جمعہ تھا۔ شیخ رشید نے شہباز گل کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ pic.twitter.com/1tTZyJbQfS
— Azhar Hussain (@husainazhar) July 9, 2022