رادھیکا آپٹے نے شادی پر تصاویر نہ بنوانے کی ناقابل یقین وجہ بتا دی

رادھیکا آپٹے نے شادی پر تصاویر نہ بنوانے کی ناقابل یقین وجہ بتا دی
رادھیکا آپٹے نے شادی پر تصاویر نہ بنوانے کی ناقابل یقین وجہ بتا دی
سورس: Instagram/radhikaofficial

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ میڈیا سے دور رہتی ہیں، رادھیکا سوشل میڈیا بھی بہت زیادہ استعمال نہیں کرتیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے پاس اپنی شادی کی ایک بھی تصویر نہیں ہے۔

بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے رادھیکا نے بتایا کہ 10 برس قبل جب میں نے بینیڈکٹ سے شادی کی تو ہم دونوں تصویریں ہی کھینچنا بھول گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی میں اپنے دوستوں کو بلایا تھا، کھانا خود تیار کیا تھا اور شمالی انگلینڈ کے ایک مقام پر شادی کی تقریب منعقد کی تھی۔

رادھیکا نے کہا کہ نا ہم نے کوئی تصویر لی نا ہی ہمارے دوستوں نے، حالانکہ آدھے سے زیادہ دوست فوٹوگرافر ہیں، لیکن اگر آپ اس کو ایک الگ نظر سے دیکھیں تو یہ بہت اچھی بات ہے، ان کے خاوند بینیڈکٹ تصاویر کھینچنے کے معاملے میں ان سے زیادہ برے ہیں، وہ بالکل بھی تصویر نہیں لیتے لیکن اب ہم چھٹیاں منانے کہیں جاتے ہیں تو چند ایک تصویر کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یادرہے کہ رادھیکا نے ایک برطانوی موسیقار بینیڈکٹ ٹیلر سے 2012 میں شادی کی تھی۔ دونوں لندن اور ممبئی میں وقت گزارتے ہیں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے کے باوجود میڈیا سے دور رہتے ہیں۔

مزید :

تفریح -