عاشق نے دلہا میاں کے سامنے ہی اُس کی دلہن کو ورمالا پہنادی

عاشق نے دلہا میاں کے سامنے ہی اُس کی دلہن کو ورمالا پہنادی
عاشق نے دلہا میاں کے سامنے ہی اُس کی دلہن کو ورمالا پہنادی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت میں دلہن کے عاشق نے دلہا میاں کے سامنے ہی اُس کی دلہن کو ورمالا پہنادی۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کی ریاست بہار میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص، جسے دلہن کا عاشق کہا جاتا ہے، دلہن کے پاس آتا ہے اور دلہا میاں سے پہلے اُسے ورمالا پہنا دیتا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

نوجوان کی اس حرکت پر دلہن کے پاس کھڑی ایک خاتون، اُس عاشق کو تھپڑ مارتی ہے جبکہ دلہن کے رشتہ داروں کی جانب سے بھی لڑکے پر خوب تشدد کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ صارفین کی جانب سے لاکھوں ویوز اور ہزاروں لائیکس ملے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -