سنجے دت کی نمرہ خان کو ویڈیو کال، پاکستانی اداکارہ  کی "عید"ہوگئی

سنجے دت کی نمرہ خان کو ویڈیو کال، پاکستانی اداکارہ  کی "عید"ہوگئی
سنجے دت کی نمرہ خان کو ویڈیو کال، پاکستانی اداکارہ  کی
سورس: Screengrab

  

کراچی (ویب ڈیسک) سنجو بابا کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کو عیدِ قرباں کی عیدی دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ اُن کے اور سنجے دت کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کی سکرین ریکارڈنگ تھی۔سکرین ریکارڈنگ میں نمرہ خان کو سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بھارت سے مجھے سنجو بابا کی طرف سے عیدی ملی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا جبکہ اس پوسٹ پر اب تک تین لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور مسلمان سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے اللّٰہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -