فاروق ستار عید کے بعد کس پارٹی میں جائیں گے؟ خالد مقبول نے پیشگوئی کردی

فاروق ستار عید کے بعد کس پارٹی میں جائیں گے؟ خالد مقبول نے پیشگوئی کردی
 فاروق ستار عید کے بعد کس پارٹی میں جائیں گے؟ خالد مقبول نے پیشگوئی کردی
سورس: Screengrab

  

کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا اس سال بارشوں کے بعد صورت حال بہتر ہے مگر مزید بہتر ہونی چاہیے کیونکہ شہر میں مزید بارشیں ہوں گی۔

فاروق ستار سے متعلق سوال پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا فاروق ستار سے ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں، عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے مگر پارٹی میں واپسی سے متعلق فیصلہ فاروق ستار نے خود کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -