ابرار الحق کی اپنے بکرے کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو سامنے آگئی

ابرار الحق کی اپنے بکرے کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو سامنے آگئی
ابرار الحق کی اپنے بکرے کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Screengrab

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف سینئر گلوکارہ ابرار الحق کی اپنے بکرے کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے لگی۔

پاکستانی معروف سینئر گلوکار ابرارالحق نے قربانی کے بکرے کی اپنے مشہور گانے ’نچ مجاجن‘ سے تواضع کی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کی سوشل میڈیا سائٹس پر ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حسین و جمیل بکرے کی رسی تھامے اور گانا سناتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ابرارالحق نے بکرے کی رسی ہی کو مائیک تصور کر لیا ہے۔ اسی دوران انہوں گانا ’نچ مجاجن‘ بکرے کو وقف کر دیا ہے اور اس کی خوب تعریفوں میں مگن ہیں۔دوسری جانب ابرارالحق کا بکرا بھی گانا خوب انجوائے کررہا ہے۔

مزید :

تفریح -