دُشمنی پر فائرنگ، مخالفین کے جانور مار دیئے

دُشمنی پر فائرنگ، مخالفین کے جانور مار دیئے
دُشمنی پر فائرنگ، مخالفین کے جانور مار دیئے

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)  پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالفین کے قربانی کے پانچ جانور وں کو مار دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ چونترہ کے علاقے چھچھ میں پیش آیا۔ دو گروپوں کے درمیان رنجش کا نشانہ جانوروں کو بنا دیا گیا۔ مخالف سے بدلہ لینے کےلیے مسلح افراد نے اُس کے چار بیلوں اور ایک گائے کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

ملزمان دو بیل اور دو دنبے بھی ساتھ لے گئے۔جانوروں کے مالک نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ چونترہ میں درخواست دے دی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -