گھر پر فائرنگ، سابق شوہر نے عید کے دن خاتون کی جان لے لی ، ملزم گرفتار

گھر پر فائرنگ، سابق شوہر نے عید کے دن خاتون کی جان لے لی ، ملزم گرفتار
گھر پر فائرنگ، سابق شوہر نے عید کے دن خاتون کی جان لے لی ، ملزم گرفتار

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان  آن لائن )  دھمیال میں ایک گھر میں فائرنگ کر کے سابق اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  گرفتار ملزم سے  اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ،  ملزم منیر نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت مریم  ہاشمی کے نام سے ہوئی ہے ، زخمیوں میں بھی دو خواتین شامل ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -